لاہور(این این آئی) محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی این جی اوز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق این جی اوز کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے معاملات سامنے آنے پر کارروائی فوری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔مشکوک اداروں کی بھی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر ہونے والے فیصلوں پر عملدآمد فوری کیا جائے گا۔