بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سا بق حکمران قومی خزانے پرتعیش دورے کرتے رہے، اڑائی گئی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائیگا، وزیراعظم عمران خان کا دوٹوک اعلان،بڑا حکم جاری

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سا بق حکمران قومی خزانے پرتعیش دورے کرتے رہے، اڑائی گئی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائیگا۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور آصف زرداری کے دور حکومت کے اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سا بق حکمران قومی خزانے پرتعیش دورے کرتے رہے،ملک اور قوم کو ان غیر ملکی دوروں سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ سابق ادوار میں اڑائی گئی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائیگا۔اجلاس کے دور ان آیف آئی اے کی ری سٹرکچرنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وفاقی کابینہ کو سول سروسز اصلاحات کمیٹی کی تجاویز پر بھی رپورٹ پیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 12 نکاتی ایجنڈے پر فیصلے کئے گئے،وفاقی کابینہ کو وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے متعلق بریفنگ دی گئی، شرکاء نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ سے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئیگی،وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکہ سے خطے میں امن کے قیام میں مدد ملے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو ٹیپ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔ ذرائع کے مطابق جج سے متعلق ویڈیو کا معاملہ اعلی عدالتی تحقیقات کا متقاضی ہے۔کابینہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت سال 2008سے 2013تک اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے دور سال 2013 سے 2018 تک صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء کے بیرون ملک دوروں، علاج اور غیر ضروری اخراجات کا بھی جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق کابینہ نے کابینہ ڈویژن سے بیرونی دوروں، علاج معالجے اور دیگر اخراجات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے قطری شہریوں کو آن آرائیول ویزہ سہولت فراہم کرنے کی منظوری دیدی،کابینہ اجلاس میں ایف آئی اے کی ریسٹرکچرنگ اور سات نئے تھانوں کے قیام کی بھی منظوری دیدی گئی۔

کابینہ نے پاک ایران سرمایہ کاری کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دیدی،کابینہ اگنائیٹ کمپنی کے بورڈ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی،کابینہ نے یونیورسل سروس کمپنی کے بورڈ کی از سر نو تشکیل کی منظوری بھی دیدی،پاک چائنہ انجیئینرنگ یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی،سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کونسل ممبران کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…