اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کی سماعت کا معاملہ،پاکستان بار کونسل کا بارہ جولائی کو دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل امجد شاہ نے کہاکہ دھرنا سپریم کورٹ کے احاطے میں دیا جائے گا، پاکستان بھر کے وکلا بارہ جولائی کو بلیک ڈے کے طور پر منائیں۔