کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کواتارچڑھاؤ کے بعدتیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33800کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 19ارب12کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت1.01فیصدزائد جبکہ50.16فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب منگل کو کاروبارکا آغاز
منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 33655پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے کیمیکل،فوڈ،پولیمرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس کی دوران ٹریڈنگ 34000پوائنٹس حد بھی بحال ہوگئی تاہم مقامی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور وفاقی بجٹ میں تحفظات کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور مارکیٹ میں خریداری سے گریز کیا،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکا۔تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہامارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس112.90پوائنٹس اضافے سے33855.58پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کو مجموعی طور پر303کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے152کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،130کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 19ارب12کروڑ21لاکھ37ہزار467روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا،
جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر68کھرب47ارب61کروڑ8لاکھ22ہزار851روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر6کروڑ1لاکھ58ہزار610شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت6لاکھ3ہزار110شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت19.99روپے اضافے سے719.99روپے اورایبٹ لیبارٹریزکے حصص کی قیمت9.51روپے اضافے سے434.00روپے پر بند ہوئی۔
نمایاں کمی سائیفرفائبرکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت52.00روپے کمی سے993.00روپے اورانڈس موٹرزکمپنی کے حصص کی قیمت28.22روپے کمی سے1209.39روپے ہوگئی۔منگل کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں 62لاکھ39ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت8پیسے کمی سے16.67روپے اورمیپل لیف کی سرگرمیاں 56لاکھ9ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت37پیسے کمی سے23.18روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس48.60پوائنٹس اضافے سے15955.06پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس308.96پوائنٹس اضافے سے53730.30پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس69.27پوائنٹس اضافے سے24805.89پوائنٹس پربندہوا۔