اسلام آباد (این این آئی)سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کمپنیوں سے سونے اور قیمتی پراپرٹی کی ریکوری کے لئے کریک ڈاون کی رپورٹوں کی تردید کر دی۔ترجمان سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کہا کہ ادارہ کارپوریٹ سیکٹراور کپیٹل مارکیٹ کی بہتری اور ترقی کے لئے تمام ضروری اقداما ت کر رہا ہے، میڈیا میں ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں کہ ادارہ کمپنیوں کے خلاف سونے یا قیمتی جائیداد کی ضبطی کے لئے کسی بھی قسم کی کارروائی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس قسم کی کوئی کارروائی بھی کمیشن میں زیر غور نہیں ہے