اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ مجھے اپنے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع ہونے پر کوئی پریشانی نہیں میں کسی صورت استعفیٰ نہیں دونگا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمہوری عمل ہے، قرارداد جمع ہونے پر کوئی پریشانی نہیں، میں بیٹھا ہوں اور اپنا کام کر رہا ہوں۔ایک سوال کہ بلاول بھٹونے کہا ہے کہ آپ کومستعفی ہو جانا چاہئے پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا۔