راولپنڈی(آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاک فوج چترال میں سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہے،گولین میں سیلاب سے مقامی آبادی بری طرح متاثر ہوئی۔پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریلیف آپریشن کر رہی ہے، منگل کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں ترجمان پاک فوج
نے کہا ہے کہ چترال کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج ریلیف آپریشن میں مدد کر رہی ہے، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن چترال کے علاقے گولن میں جارہی ہے، متاثرین کو بذریعہ ہیلی کاپٹر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے اور خیموں میں ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے طبی عملہ بھی موجود ہے۔