جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

آل افغان کانفرنس،طالبان نے بڑی یقین دہانی کرادی،افغانستان میں اسلامی قانونی نظام نافذ ہوگا، مشترکہ اعلامیہ جاری

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان اور افغانستان کے نمائندوں کے درمیان منعقد کی گئی 2 روزہ آل افغان کانفرنس میں قیام امن اور 18 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے منصوبے پر اتفاق ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نمائندہ برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے کہا کہ وہ یکم ستمبر تک افغانستان میں قیام امن کے حتمی معاہدے کیلئے پْرامید ہیں جس کے بعد امریکہ اور نیٹو کی افواج کو انخلاء کی اجازت دی جائے گی۔کانفرنس کے مشترکہ اعلامئے میں کہا گیا کہ

جنگ کے خاتمے کے بعد افغانستان میں اسلامی قانونی نظام نافذ ہوگا، اسلامی اقدار کے تحت خواتین کے حقوق کی حفاظت کی جائیگی اور تمام قومیتوں کیلئے مساوات کو یقینی بنایا جائے گا۔آل افغان کانفرنس میں طالبان، افغان حکومت کے نمائندوں، خواتین اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی، جس کا مقصد افغان معاشرے میں اتفاق رائے قائم کرنا تھا۔تاہم اس حوالے سے آئندہ مذاکرات کیلئے کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی کہ اسلامی نظام کیسا ہوگا، آئینی اصلاحات کیسے لائی جائیں گی اور طالبان سے وابستہ مقامی جنگجوؤں کا کیا ہوگا۔فریقین کو اسلامی اقدار کے تحت خواتین کے حقوق کی تعریف اور ایک نگران انتظامیہ کے قیام اور انتخابات کے انعقاد کا وقت سے متعلق بھی بات چیت کرنی ہوگی۔طالبان نے سرکاری اداروں اور عوامی مقامات جیسا کہ ہسپتالوں اور سکولوں اور ہائیڈرو الیکٹرک ڈیمز پر حملہ نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا۔اعلامئے میں کہا گیا کہ ضعیف، معذور اور بیمار قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے گا لیکن اس حوالے سے یہ نہیں بتایا کہ قیدیوں میں جنگ کے دوران گرفتار کئے گئے افراد بھی شامل ہیں یا نہیں۔جرمنی اور قطر کی جانب سے منعقد کی گئی آل افغان کانفرنس میں شرکاء نے افغان حکومت کے باقاعدہ نمائندوں کی بجائے عام افغانیوں کے طور پر طالبان کے ساتھ شرکت کی تھی۔امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونیوالے مذاکرات تصدیق شدہ انسداد دہشت گردی کی ضمانت ہیں جس کے بعد امریکہ اور نیٹو کی افواج کا انخلا ہوگا، بین الافغان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے طریقے اور ایک حتمی جنگ بندی سے متعلق معاہدے پر توجہ مرکوز کیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…