لاہور (آن لائن) منشیات سمگلنگ کے مقدمے میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہاتھوں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے بلڈ ٹیسٹ سمیت شوگر ٹیسٹ کی رپورٹ جیل انتظامیہ کو موصول ہو گئی ہے۔ جس میں رانا ثناء اللہ کو تندرست قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کسی قسم کی منشیات استعمال کرنے کی نشاندہی نہیں کی گئی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو دل کے عارضہ کی ادویات معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں۔