کراچی(این این آئی)کراچی میں ٹرانسپورٹرز نے سی این جی کی قیمتیں بڑھنے پر آج(بدھ)ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔کراچی میں بعض ٹرانسپورٹرز سی این جی اور ڈیزل پر چلنے والی بسوں کے کرایے ماضی میں پٹرول کی قیمت میں اضافے پر بڑھائے اور اب سی این جی کی قیمت بڑھنے پر کرایے بڑھادیے ہیں۔ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں سی این جی کی قیمت میں کیا گیا اضافہ واپس نہ ہوا تو ہڑتال کی جائے گی۔ اس کے
علاوہ کراچی کے اکثر ٹرانسپورٹرز نے از خود کرایے بڑھا دیے ہیں، کم سے کم کرایہ10 سے بڑھ کر20روپے ہوگیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 25 سے بڑھ کر 40 روپے کردیا گیا ہے۔ٹرانسپورٹرزنے کہاکہ کرایے بڑھائے بغیر گزارا نہیں ہورہا، ڈرائیور اورکنڈیکٹر کو بھی ادائیگی کرنی ہوتی ہے،بسوں کی حالت میں بہتری اڈے والوں کا کام ہے ہمارا نہیں، حکومتی سطح پر کرایے نہیں بڑھائے گئے تو بدھ کو لازمی ہڑتال کریں گے۔