اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ لائف لائن صارفین کے لیے نہیں ہو گا، بجلی تقسیم کار کمپنیاں جولائی کے بجلی بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہو گا، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا۔