اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت نے مخصوص شہریوں کے لئے بائیو میٹرک کی شرط کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا، اب ہاتھوں کی انگلیوں پر جن بزرگ شہریوں کے نشانات واضح نہیں ہوں گے یا مٹ چکے ہوں گے ان پر بائیو میٹرک تصدیق کا عمل لازم نہیں ہوگا،تفصیلات کے مطابق حکومت نے ہاتھوں کی اْنگلیوں کے نشانات مٹ جانے والے شہریوں کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کروانے کی شرط میں
نرمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ بزرگ شہری بائیو میٹرک کی شکایت پر وزیراعظم عمران خان نے انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے بائیومیٹرک شرط ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،اس سلسلے میں وزیراعظم آفس نے نادرا حکام کوکو 30 دن کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔وزیراعظم آفس نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ کہ ملک میں بہت بڑی تعداد ایسے افراد موجود ہیں جن کے انگوٹھوں کے نشانات واضح نہیں یا پھر مکمل طورپرمٹ چکے ہیں، ایسے افراد کو سرکاری دفاتر، بینکوں میں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے تمام شہریوں پر اکاؤنٹ کھلوانے،موبائل سم اور دیگر معاملات میں تصدیق کے لئے بائیو میٹرک کی شرط برقرار ہے، صرف وہ افراد جن کے نشانات واضح نہیں یا پھر مکمل طورپر مٹ چکے ہیں ان کے ساتھ نرمی کی جائے گی۔موبائل سم اور دیگر معاملات میں تصدیق کے لئے بائیو میٹرک کی شرط برقرار ہے، صرف وہ افراد جن کے نشانات واضح نہیں یا پھر مکمل طورپر مٹ چکے ہیں ان کے ساتھ نرمی کی جائے گی