لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)فضہ بتول گیلانی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ بتول گیلانی کو فیملی کورٹ نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں ۔ فیملی کورٹ کے جج اختر
حسین نے گرفتاری کےوارنٹ سابق شوہر کو بیٹے سے ملاقات نہ کروانے پر جاری کیے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت میںسا بق شوہر کی بیٹے سے ملاقات کا حکم بھی جاری کیا ہے ۔ واضح رہے کہ خرم خان اور فضہ بتول کے درمیان علیحدگی 2009ء میں ہو گئی تھی۔