پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن امیر ترین نکلے،نیب نے کی تمام جائیدادوں کی تفصیل جاری کردی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب) کراچی نے شرجیل میمن کی تمام جائیدادوں کی تفصیل جاری کردی ہے، جس کے مطابق شرجیل میمن اور ان کی والدہ کے نام پر 270 ایکڑ کی زرعی زمین ہے، شرجیل میمن نے والدہ کے نام پر ڈی ایچ اے میں 3 پلاٹس خریدے، تینوں پلاٹس کی مالیت 21 کروڑ روپے بنتی ہے۔

نیب کے مطابق شرجیل میمن نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک 1 ارب 8 کروڑ سے زائد رقم بھجوائی، حیدرآباد میں 10 کروڑ سے زائد مالیت کی کاٹن فیکٹری بنائی گئی اور حیدرآباد میں ہی واقع راول فارم ہاؤس کی مالیت 1 ارب روپے ہے۔ شرجیل میمن اور ان کی اہلیہ کے نام پر کئی فلیٹس اور ولاز ہیں، سائٹ ایریا میں اپنے ملازمین کے نام پر بھی 6 پلاٹ خریدے اور یہ پلاٹ پرسنل سیکرٹری اظہار حسین ڈرائیور سبحان اور پراپرٹی ایجنٹ آغا احسان کے نام پر خریدے گئے۔دوسری جانب چیئرمین نیب نے شرجیل میمن کے خلاف تفتیش کی منظوری دے دی ہے۔ترجمان نیب کے مطابق شرجیل میمن سے آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ پرتفتیش کی جائے گی، اِس سے پہلے شرجیل میمن کے خلاف صرف انکوائری چل رہی تھی۔ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب کی اجازت کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغازکر دیا ہے، شرجیل میمن نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر اربوں کی کرپشن کی اور دوران تعیناتی عہدے کاغلط استعمال کیا، کرپشن کے مرتکب ہوئے۔نیب ترجمان کے مطابق سابق وزیر نے بدعنوانی کے ذریعے کئی بے نامی جائیدادیں بنائیں، شرجیل میمن نے بے نامی جائیدادیں خاندان، ملازمین کے نام پربنائیں



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…