واشنگٹن(آن لائن) کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر تازہ گولہ باری اور کشیدگی کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے امریکہ نے واضح کیا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور دونوں ممالک کی حکومتوں کو کشمیر کے معاملے پر باہمی مذاکرات میں پیش رفت کرنا ہو گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے ولاے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی یہ پالیسی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت اورپاکستان کو باہمی مذاکرات تیز کریں
کیونکہ امریکہ اس پالیسی پر گامزن ہے کہ دونوں ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے دخل اندازی سے گریز کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر تازہ گولہ باری باعث تشویش ہے اور اس صورت حال کو قابو میں کرنا ہو گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کو مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پیشرفت کرنا ہو گی کیونکہ یہ مسئلہ برصغیر کے امن کو یرغمال بنائے ہوئے ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برصغری کے حالات پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں تاہم مداخلت کے متحمل نہیں ہو سکتے