جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف کے ساتھ ایسا کیوں کیاگیا؟یہ بہت بڑا ظلم ہے، ظلم سے ہمارے حوصلے نہیں توڑے جاسکتے، شہبازشریف کی شدید مذمت

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف نے جیل میں میاں نواز شریف کا پرہیزی کھانا روکے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، بیماری کی حالت میں ان کو گھر کے کھانے سے محروم کرنا بہت بڑا ظلم ہے،ظلم سے ہمارے حوصلے نہیں توڑے جاسکتے۔ ایک بیان میں صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف نے جیل میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا پرہیزی کھانا روکے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز

شریف دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ان کا پرہیزی کھانا گھر سے آتا ہے،میاں محمد نواز شریف کو بیماری کی حالت میں گھر کے کھانے سے محروم کرنا بہت بڑا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انتقام کی آخری حد تک جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سن لو، اس ظلم سے تم ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے، ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اس ملک کے تین بار وزیر اعظم رہے، اْن کے ساتھ غیر انسانی سلوک انتہائی قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف تک فی الفور گھر کے کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…