اسلام آباد (این این آئی)روسی وزرات خارجہ نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس کے حوالے سے وضاحی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان روس میں منعقدہ مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت نہیں کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی اقتصادی فورم 4 سے 6 ستمبر کو روس میں منعقد ہو گا،جنوبی ایشیاء کے کچھ میڈیا میں
پاکستانی وزیراعظم کو مشرقی اقتصادی فورم میں مہمان خصوصی کے طور پر دعوت دیئے جانے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، روس میں منعقدہ مشرقی اقتصادی فورم میں وزیراعظم پاکستان شرکت نہیں کریں گے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اقتصادی فورم میں منگولیا کے صدر،بھارت،ملائشیا اور جاپان کے وزراء اعظم شرکت کریں گے۔