لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اگر 24 گھنٹوں میں پابندی واپس نہ لی گئی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی۔ اپنے ٹوئیٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کردی ہے کھانا لے جانے والا اسٹاف پانچ گھنٹوں سے جیل کے باہر کھڑا ہے میاں نواز شریف نے جیل کا کھانا کھانے
سے انکار کردیا ہے اگر حکومت نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں پابندی واپس نہ لی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی مریم نواز نے کہا کہ اگر مجھے عدلات سے بھی مدد نہ ملی تو میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر جاکر بیٹھ جاؤں گی اور بھوک ہڑتال بھی کرنا شروع کروں گی مجھے ان ظالموں پر بھروسہ نہیں ہے یہ نواز شریف کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں میری بات کو دھمکی نہ سمجھا جائے کیونکہ میں کر گزروں گی۔