جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ویڈیو سکینڈل، مریم نواز کی پریس کانفرنس توہین عدالت قرار، گرفتاری کا خدشہ، ماہرین قانون نے بڑی پیش گوئی کر دی

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سامنے لائی تھیں جس میں ان کی ناصر بٹ سے گفتگو دکھائی گئی تھی، مریم نواز کی اس پریس کانفرنس کو قانون کے ماہرین نے توہین عدالت قرار دیا ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق ماہر قانون اظہر صدیق نے کہا کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ ہونی چاہئے، آفتاب باجوہ نے اس پریس کانفرنس کے بارے میں کہا کہ معاملے کو عدالت سے میڈیا پر نہیں لانا چاہئے تھا

اس کے علاوہ مسرور شاہ جو ماہر قانون ہیں نے کہاکہ نواز شریف کو اس ویڈیو سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا بلکہ یہ نواز شریف کے خلاف خطرہ پیدا کر سکتی ہے، اس معاملے کو پریس کانفرنس کی بجائے عدالت کے ریکارڈ میں لانا چاہئے تھا، ویڈیو لیک کرنے کے بعد مریم نواز ایک اور جرم کی مرتکب قرار پائی ہیں، اس کے علاوہ اس پریس کانفرنس کو ریاستی اداروں کے خلاف بھی قرار دیا گیا ہے، پیمرا کی جانب سے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ مختلف نیوز چینلز نے مریم نواز کی عدلیہ اور ریاستی اداروں کے خلاف پریس کانفرنس براہ راست دکھائی جو قانون کی خلاف ورزی ہے، براہ راست پریس کانفرنس نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب (ن) لیگ کی جانب سے جاری ویڈیو کا ابتدائی جائزہ لینے والے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے جاری کی جانیوالی مبینہ ویڈیو جج ارشد ملک کے پاس ریفرنسز ٹرانسفر ہونے سے پہلے کی ہے۔ بتایا گیا ہے ماہرین نے ابتدائی طور پر مسلم لیگ کی جانب سے جاری کی جانیوالی کا جائزہ لیا ہے اور وہ ابتدائی طور پر اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ مبینہ ویڈیو جج ارشد ملک کے پاس نوازشریف ریفرنس ٹرانسفر ہونے سے پہلے کی ہے کیونکہ اگست میں گرمیاں تھیں۔ نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کیس کا فیصلہ سخت سردیوں میں 24 دسمبر کو سنایا گیا مگر مبینہ ویڈیو میں کسی بھی شخص نے سویٹر جرسی یا کمبل نہیں اوڑھ رکھا۔

ٹیبل پر چائے یا کافی کے مگ کی بجائیجوس کے ڈبے کی موجودگی نے مبینہ ویڈیو کو موسم گرما کی ثابت کر دیا۔ مصدقہ اعدادو شمار کے مطابق 6 جولائی 2018 کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں گناہ گار ٹھہراتے ہوئے سزا سنائی تھی۔ 9 جولائی 2018 کو نواز شریف کے وکیل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ جج محمد بشیر ایون فیلڈ میں نوازشریف کو سزا سنا چکے ہیں اس لیے احتساب عدالت کے جج محمدبشیر کو دیگر دو ریفرنسز کی مذید سماعت سے روجا جائے اور ان باقی 2 ریفرنسز کوجج محمد بشیر کی عدالت سے ٹرانسفر کیا جائے۔

16 جولائی 2018 کو نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اس حوالے سے اسلام آباد، ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی اور اس ہی دن جج محمد بشیر نے 2 کیسوں سے اپنے آپ کو علیحدہ کرلیا۔ 8 اگست 2018 کو فلیگ شپ ریفرنس العزیزیہ ریفرنس پر جج ارشد ملک کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیاگیا۔ ماہرین نے اعدادوشمار اور ویڈیو کا بغور جائزہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ مبینہ ویڈیو جج ارشد ملک کے پاس ریفرنس ٹرانسفر ہونے سے پہلے کی ہے۔ سب سے اہم بات یہ کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے خود ناصر بٹ سے تعلقات کا اعتراف کیا مگر انہوں نے کہیں بھی کیس سے متعلق بات نہ کی,اور نہ ہی ویڈیو میں کسی ایسی بات کی نشاندہی ہوتی ہے جس سے ظاہر ہو کہ یہ بات چیت نوازشریف کا مقدمہ جج محمد بشیر کی عدالت سے ٹرانسفر ہونے سے بعد کی ہے۔ ماہرین ویڈیو کے حقیقی ہونے کا.جائزہ بھی لے رہے ہیں کہ آیا اس.ویڈیو میں کوئی ایڈیٹنگ تونہیں کی گئی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…