اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا سنانے والے جج ارشد ملک نے مریم نواز کی جانب سے سامنے لائی گئی مبینہ ویڈیو پر کہا ہے کہ ناصر بٹ کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو نواز شریف کے مقدمے سے پہلے کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، میرے متعلق چلائی گئی ویڈیو کے ایک ایک لفظ کا جواب دے سکتا ہوں۔جج ارشد ملک
نے کہاکہ پریس کانفرنس کرنے سے متعلق رجسٹرار کی رائے لے چکا ہوں، عدالتی نظام اجازت دے تو پریس کانفرنس بھی کرسکتا ہوں۔مریم نواز کی جانب پریس کانفرنس میں سامنے لائی گئی ویڈیو سے متعلق جج نے کہاکہ ناصر بٹ کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو نواز شریف کے مقدمے سے پہلے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی، میں اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں، میرے ضمیر پر نہ کوئی بوجھ ہے اور نہ میں کسی کی بلیک میلنگ میں آتا ہوں۔