لاہور(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے افسران کی اکھاڑ پچھاڑ میں مردوں کو بھی نہ چھوڑا،وفات پانے والے انسپکٹر صدیق سالک،احمر سلیم اور کلرک اویس اشتیاق بھٹی کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے مرحوم انسپکٹر صدیق سالک اور احمر سلیم کا سی آر ٹی او سے آرٹی او ٹو تبادلہ کردیا۔ایف بی آر نے چار ماہ قبل فوت ہونے والے اپر ڈویژن کلرک اویس اشتیاق بھٹی مرحوم کا آرٹی او ٹو تبادلہ کردیا گیا۔اویس اشتیاق بھٹی 18فروری کو عارضہ قلب کے باعث انتقال کر گئے تھے۔