لاہو ر(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پولیٹیکل وکٹمائز کی بدترین مثال ہے۔رانا مشہود احمدخاں نے نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جب سے یہ ٹٹو حکومت آئی تو عمران خان نے انکوئریاں کھلونا
شروع کیں ،کیا اپنی جماعت کے ساتھ وفادری کرنا گناہ ہے ،اگر اپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ ہماری وفاددری تبدیل کر لیں گے تو یہ بھول ہے آپکی ۔ انہوںنے کہاکہ جج ارشد کے معاملے پر سوموٹو لینا چاہیے،مجھے ائیر پورٹ پر روکے جانے پر ہائیکورٹ میں چیلنج کیا سب سے پہلے فردوس عاشق اعوان کا احتساب ہونا چاہیے۔