پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پرکشش تاریخی سرکاری عمارتوں کو سیاحتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہٹورازم کے لحاظ سے پر کشش تاریخی سرکاری عمارتوں کو سیاحتی مقاصد کے لئے استعمال کیاجائے گا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ وسائل میں اضافے کے لئے حکومتی اثاثوں کا بہترین استعمال یقینی بنایا جائے گا-

پنجاب میں ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لئے کھولنے کا تاریخی اقدام بے مثال ہے-سرکاری ریسٹ ہاؤس میں عوام قیام وطعام کی عمدہ سہولت سے مستفید ہو ں گے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ سیاحت کا فروغ حکومت کی معاشی پالیسی کا بنیادی جز ہے-مربوط ٹورازم پالیسی کے تحت پنجاب میں نئے ٹورریسٹ مقام ڈویلپ کئے جائیں گے-انہوں نے کہاکہ سیاحتی مقامات پر تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے-سیاحت کے فروغ سے مقامی آبادیوں کو روز گار کے مواقع ملیں گے-قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوٹی ہوئی دولت واپس آئی تو حالات بدل جائیں گے -وزیراعلیٰ نے کہاکہ کڑا وقت گزر نے کوہے،اچھا دور شروع ہورہا ہے- معاشی نظم و ضبط سے صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہوجائے گی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہاکہ عام آدمی کی زندگی میں دیر پااور مثبت تبدیلیاں لائیں گے اورکم آمدن والے لوگوں کو معاشی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جارہاہے-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…