جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حج اور عمرہ پر جانے والے زائرین کو منع کرنا شریعت اسلامیہ کے مطابق ظلم ہے ، مولانا طاہر اشرفی

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلمانوں کو حج و عمرہ سے روکنے کیلئے فتوے دینے والے امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد سے خوفزدہ ہیں، سعودی عرب کی حکومت اور عوام نے حج و عمرہ کو ہمیشہ سیاست سے پاک رکھا ہے ، ہر سال حجاج کرام و عمرہ زائرین کیلئے سہولتوں میں اضافہ کے ساتھ حرمین شریفین کی توسیع عظیم خدمت ہے ، روڈ ٹو مکۃ المکرمہ میں پاکستان کو شامل کرنے پر سعودی عرب کی حکومت کا

شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ بات دارالافتاء پاکستان میں ہونے والے عظمت حرمین شریفین سیمینار میں دئیے گئے فتویٰ کے موقع پر مفتیان اور علماء کرام نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور دارالافتاءپاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا عبد الحمید وٹو ،مولانا اسعد زکریا، مولانا حسین احمد درخواستی، مولانا مفتی محمد ضیاء مدنی، مولانا مفتی عارف اللہ ،مولانافہیم الحسن تھانوی، مولانا سید ابو بکر شاہ، مولانا عاصم مخدوم، مولانا مفتی عمر فاروق ، مولانا محمد خان لغاری ، مولانا مفتی محمد عمران معاویہ، مولانا مفتی فلک شیر ، مولانا مفتی حفیظ الرحمن ،علامہ طاہر الحسن ، مولانا مفتی عبد القدوس، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا پیر اسعد حبیب شاہ جمالی ، مولانا مفتی محمد یعقوب شیخ ، مولانا مفتی عبد الوحید ڈوگر ، مولانا ذاکر الرحمن ، علامہ اصغر عارف چشتی ، قاری احمد شکیل صدیقی ، ڈاکٹر بدر منیر مجددی سیفی نے کہا کہ حج اسلام کا بنیادی رکن ہے اور اللہ کریم نے جس کو استطاعت دی ہے ، اس پر حج فرض ہے ، بعض افراد اور جماعتیں قرآن و سنت کا نام لے کر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اسی طرح کی جماعتیں اور افراد حج اور عمرہ پر سیاست کرنا چاہتی ہیں جبکہ یہ وہی گروہ اور جماعتیں ہیں جنہوں نے مسلمانوں کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی آگ میں ڈال رکھا ہے،

جبکہ حج و عمرہ اور مسجد نبوی ؐ کی زیارت عبادت ہے اور مسلمانوں کی وحدت و اتحاد کی علامت اور انتہاء پسندی ، دہشت گردی ، فرقہ واریت اور فرقہ وارانہ تشدد کی نفی ہے جس پر سیاست کرنا افسوسناک امر ہے، علماء و مفتیان نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے حرمین شریفین کے زائرین کو منع کیا جا رہا ہے جبکہ سعودی عرب کی حکومت نے حج و عمرہ کیلئے کبھی اپنے

سیاسی و مذہبی مخالفین پر بھی پابندی عائد نہیں کی ہے اور گذشتہ 87 سال سے سعودی عرب کی موجودہ حکومت اور عوام حجاج کرام اور زائرین کیلئے شب و روز سہولتوں میں اضافہ کر رہی ہے ، سعودی عرب کی عوام اور حکومت کا حق ہے کہ وہ ارض حرمین شریفین کا ہر فتنہ سے دفاع کر ے اور ارض حرمین شریفین کے امن و سلامتی سے کھیلنے والوں کا مقابلہ کر ے اور امت مسلمہ سعودی عرب کے دفاع ،

سلامتی و استحکام اور عظمت حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے،علماء و مشائخ عظام و مفتیان کرام نے دارالافتاء پاکستان سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا کہ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک مرتبہ حج فرض ہے اور مسلمان مکۃ المکرمہ اور مدینہ المنورہ جانا سعادت سمجھتے ہیں، فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مالی آسودگی ،

سفر کا امن اور ارض حرمین شریفین میں رہنے کے اخراجات موجود ہونا ضروری ہے اور جس شخص کے پاس یہ تمام سہولتیں موجود ہوں اس کو سیاسی مخالفتوں کی بناء پر مذہب کا نام لے کر حج سے روکنا شرعاً ظلم کے مترادف ہو گا اور ایسا کرنے والے گناہگار ہوں گے ، مسلمان مذہب کا نام استعمال کر کے سیاسی فتویٰ بازی کرنے والوں سے دور رہیں اور مناسک حج کو خالصتاً اللہ کی رضا کیلئے ادا کریں

اور ہر قسم کی سیاست سے ارض حرمین شریفین میں دور رہیں اور سعودی عرب کے قوانین کی پاسداری کریں ، سعودی عرب کے سلامتی کے اداروں سے تعاون کریں اور اپنے رہبر اور معلم کی رہنمائی کے مطابق مناسک حج ادا کریں۔مفتیان عظام ، علماء و مشائخ نے سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے روڈ ٹو مکہ المکرمہ پروگرام میں پاکستان کو شامل کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روڈ ٹو مکہ المکرمہ پروگرام میں پاکسان کی شمولیت ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا تحفہ ہے جس پر پاکستانی قوم ان کا شکریہ ادا کر تی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…