لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نور حسن کے انتقال پر ان کے علاج کرنے والے ڈاکٹر معاذ نے انتقال کی وجہ بیان کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر معاذ نے بتایا کہ اسپتال میں ڈیلیوری کے دوران ایک خاتون انتقال کر گئی تھی جس کے لواحقین نے اشتعال میں آکر چیزو ں کی توڑ پھوڑ شروع کر دی تھی جس پر نورالحسن سمیت 2افراد انتقال کر گئے ۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ توڑ پھوڑ اور شوروغل کے دوران نور الحسن کو سانس کی تکلیف اور ہارٹ اٹیک ہواجس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ۔ دریں اثنا موٹاپےکا شکار نور حسن انتقال کر گئے ہیں۔
اسپتال ذرائع نے بتایا کہ نور حسن 3 ہفتے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج چل رہا تھا ۔ نور حسن کا تقریباًدن پہلے آپریشن ہوا تھا ۔ ڈاکٹروں نے نور حسن کا آپریشن کرکے اس کے معدے کا سائز چھوٹا کردیا تھااور آپریشن کو کامیاب قرار دیا تھا۔آپریشن کے بعد نورحسن کو آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ وہ آج اچانک انتقال کرگئے۔واضح رہے کہ مرحوم نور حسن کو گھر کی دیوار توڑ کر ائیر ایمبولینس کے ذریعے علاج کیلئے لاہور لایا گیا تھا ۔ نورحسن کا وزن 330 کلو تھا اور وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا۔