اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے بے نامی اثاثوں پر سخت کارروائیوں کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط لکھ گیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتوں سے غیر منقولہ جائیداد رکھنے والوں کی تفصیلات طلب کی گئیں،500 مربع گز یا اس سے زیادہ غیر منقولہ جائیداد رکھنے والوں کا ڈیٹا بھی طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق 2 ہزار
مربع فٹ کورڈ ایریا والے فلیٹس کے مالکان کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتوں، کینٹ ایریاز اور اسلام آباد کی انتظامیہ سے معلومات طلب کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر سے بہتر روابط کیلئے صوبائی حکومتوں کو اپنے فوکل پرسن مقرر کرنے کی بھی تجویز کی گئی۔ ذرائع کے مطابق 500 گز کے مکان میں رہنے والے نان فائلز افراد کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔