ہفتہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2026 

پرانا پاکستان واپس لینے کیلئے اب مزید انتظار نہیں کرسکتے، ن لیگ کا اعلان

datetime 6  جولائی  2019 |

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، خود کشی کر لوں گا،آج کسی نے خود کشی نہیں کی، لیگی رہنما نے کہا کہ بیس کروڑ عوام کے ملک کو اناڑی چلا رہے ہیں، عمران خان نے دس ماہ میں جتنا ملک کو تباہ کیا اور کسی نے اتنا نہیں کیا،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، عوام ڈاکا ڈالنے والوں کو سیلاب کی طرح بہا کر لے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ عام آدمی سے پوچھیں مہنگائی کس قدر بڑھ گئی ہے، ن لیگ نے پاکستان دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کیا، نواز شریف نے چین کے ساتھ سی پیک جیسا بڑا منصوبہ شروع کیا، پی ٹی آئی حکومت میں ڈالر 115 سے 165 تک پہنچ گیا، احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف جیل میں کفارہ ادا کر رہا ہے، ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1989 میں ہم بھارت اور بنگلہ دیش سے آگے تھے اب پیچھے جا رہے ہیں، ملک میں آئین کی حکمرانی ہو گی تو ملک ترقی کرے،پاکستان کو آئین کے مطابق نہ چلایا گیا تو ملک کمزور ہو گا۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو سلیکشن سے ہم پر مسلط کیا گیاہے ہم اب اور انتظار نہیں کرسکتے ہم نے پرانا پاکستان واپس لیناہے ہمارے اوپر اناڑی، نا لائق اور نا تجربہ کار حکومت مسلط کردی گئی ہے۔ ناروال میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کوترقی کے راستوں پر گامزن کیا آج وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی ترقی کا پہیہ پیچھے کردیا ہے، معیشت کی بری حالت کی وجہ کھلاڑی اور ٹیم کا اناڑی پن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کونسی ایماندار حکومت ہے جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے اگر دنیا میں آسکر دیا جائے تو عمران خان کودھوکے بازی میں ملنا چاہئے یہ کہتے ہیں کہ موت سے نہیں ڈرتا مگریہ تو نہتی لڑکی کے جلسے سے ڈر گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…