جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

 اگر مریم نواز کی جانب سے پیش کی گئی ویڈیو درسست ثابت ہوئی تو جو بھی جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ہواہے اس کے ساتھ کیا سلو ک کیاجائے گا؟ بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 6  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی بر ائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ اگر مریم نواز کی جانب سے پیش کی گئی ویڈیو درسست ثابت ہوئی تو جو بھی جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ہواہے، اس کی سزا جو آئین میں موجود ہے، اس کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ ایک انٹرویومیں شہزاد اکبر نے کہا کہ ویڈیو کے معاملے میں مریم نواز کا سیاسی مفاد ہے، ویڈیو کا مقصد بیانیے کو سیاسی سطح پر تقویت دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت نے فیصلہ شواہد کی بنیاد پر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں مزید کچھ چیزیں بھی دیکھی جاسکتی ہیں کہ جو پیسہ آیا، اس کی ترسیل کیسے ہوئی؟انہوں نے کہا کہ اگر ویڈیو درست ثابت ہوئی تو جو بھی جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ہواہے، اس کی سزا جو آئین میں موجودہے، اس کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ ویڈیو کا صحیح فورم عدالت ہے، پریس کانفرنس نہیں، مریم نواز ویڈیو کو استعمال کر رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ن لیگ کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کاایک عہدے دار جج کے گھرپربیٹھ کرکیا کررہا ہے.بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ اگر اس نوع کی چیزیں ہیں، تو خواجہ حارث کے ذریعے ہائی کورٹ لے جاتے، دیکھنا ہوگا کہ یہ ویڈیو کس وقت کی ہے.بیرسٹرشہزاداکبر نے کہا کہ اگر جج کے کردار پر سوال اٹھایا گیا ہے، تو ویڈیو کے فرق کو دیکھنا ہوگا، مریم صاحبہ کی پریس کانفرنس کا ماضی بھی ہے، مریم نوازنے جب ضمانت لینے کی کوشش کی، تو وہ مسترد ہوگئی.ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازخود ضمانت پر ہیں، پریس کانفرنس اورجلسے بھی کررہی ہیں، آخر کب تک یہ کھیل رہے گا، ہمیں اپنے اداروں پر اعتماد کرنا چاہیے.ان کا کہنا تھا کہ نشے کی حالت میں کسی سے بات اگلوانے کے اینگل کوبھی دیکھنا چاہیے، سیاسی بیانیہ بنانے کے لئے مریم نواز ویڈیوکو استعمال کر رہی ہیں، ان کا بیانیہ کس کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے.انھوں نے کہا کہ معاملہ عدالت میں لے کرجاتے، نئی پٹیشن فائل کرتے، فیصلے کچن میں نہیں بنتے، یہ عدالتوں میں بنتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…