جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

اگر جج صاحب دباؤ میں تھے بھی تو کیا لندن فلیٹس کامعاملہ ختم ہوجاتا؟ اس ٹیپ سے نواز شریف کو کتنا فائدہ ہوسکتاہے؟معروف قانون دان  بیرسٹر فروغ نسیم کے انکشافات

datetime 6  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک نیک اور ذمہ دار  آدمی ہیں، اگر جج صاحب دباؤ میں تھے بھی تو کیا لندن فلیٹس کا معاملہ ختم ہو جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جو قانون ہے سامنے رکھوں گا، یہ حکومتی  موقف نہیں ہوگا، ناصر بٹ نے جو کچھ کیا وہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ناصر بٹ نے جو کیا قانون کے مطابق اس کی 6 ماہ سزا ہے، بغیر کسی تحقیق کے ویڈیو کا سہارا لینے والے کو

بھی سزا مل سکتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے ویڈیو تحقیق کی جاتی پھر پریس کانفرنس کرنی چاہیے تھی، ناصر بٹ ان کے آدمی ہیں تو ویڈیو موجود تھی تو عدالت میں پیش کیوں نہ کی، اس ٹیپ سے نواز شریف کو کیس میں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ویڈیو ٹیپ فیصلے سے پہلے پیش کیا جاتا، اب کچھ نہیں ہو سکتا، ویڈیو ٹیپ کے بعد کیا لندن فلیٹس سمیت دیگر چیزیں ختم ہو جاتی ہیں؟خیال رہے کہ   پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس میں جج ارشد ملک کے حوالے سے ایک متنازع ویڈیو  آڈیو ٹیپ پیش کی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…