جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مریم نواز کی ویڈیو،حکومت کا نہلے پہ دہلہ،سیاسی ماحول گرم، اب ضمانت بھی باقی نہیں بچے گی،وقت آ گیا ہے کہ جے آئی ٹی کا والیم ٹین بھی منظر عام پر لایا جائے،دھماکہ خیز اعلان

datetime 6  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ نقل مارنے کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے،عدالتیں مریم نواز کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیں،امید ہے کہ اب ضمانت بھی باقی نہیں بچے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف کی پریس کانفرنس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہنقل مارنے کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے،

جب جب محترمہ نے نقل ماری ہے تب،تب پکڑی گئی ہیں،رہی بات سیاست کی تو وہ جنرل جیلانی سے چھانگا مانگا میں ضمیروں کی خرید و فروخت تک ہر پہلو  عوام کے سامنے برہنہ ہے،جسے قوم نے کوڑے دان میں ڈال دیا ہے۔افتخار درانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالتیں مریم نواز کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیں،امید ہے کہ اب ضمانت بھی باقی نہیں بچے گی،وقت آ گیا ہے کہ جے آئی ٹی کا والیم ٹین بھی منظر عام پر لایا جائے تاکہ بچی کھچی حق حقیقت بھی سامنے آ جائے۔یاد رہے کہ مریم نواز نے الزام لگایا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج کو بلیک میل کیا گیا۔ مبینہ ویڈیو اور آڈیو ثبوت دکھاتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سزا دینے والا خود بول اْٹھا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہوئی، جج نے خود بتایا کہ انہیں کسی جگہ بْلا کر اْن کی اخلاق سے گری ہوئی ذاتی ویڈیو دکھائی گئی،جج نے کہا کہ بات نہ ماننے کا تو کوئی آپشن ہی نہیں تھا،جج صاحب نے کہا کہ نواز شریف کو سزا سناکر میرا ضمیر ملامت کررہا ہے اور ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف کو مفروضوں پر مبنی الزامات کی روشنی میں نشانہ بنایا گیا۔اس موقع پر مریم نواز نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو بھی میڈیا کو دکھائی جس نے سیاسی اور صحافتی حلقوں میں ہلچل مچائی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…