جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اب گائے بھینس کی قربانی کرنے والوں کی ہوگی اپنی بھی قربانی قیمتی مویشیوں کی قربانی پر ٹیکس عائد، خریداری کیسے ہو گی؟شرط عائد

datetime 6  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )سندھ حکومت کی جانب سے ٹیکس کا ہدف بڑھانے کے انوکھا اقدام اٹھا لیا گیا۔ اب گائے بھینس کی قربانی کرنے والوں کو بھی ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق قیمتی مویشی کی خریداری پر چیک کیا جائے گا کہ جانور خریدنے والا شخص فائلرہے یا نان فائلر۔ جبکہ اس سے جانور کی خریداری کے لیے آمدنی کے ذرائع بھی معلوم کیے جائیں گے۔

اس طرح تمام قیمتی مویشیوں کی خریداری چیک کے ذریعے ہو گی۔ اس مقصد کے لیے سندھ حکومت نے تمام مویشی منڈیوں میں انسپکٹرز تعینات کر دیئے ہیں۔ حکومت کے مطابق 40 ہزار روپے تک کے قربانی کے جانور پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہو گا۔ یہ جانور پہلے جیسے معمول کے مطابق خریدے جا سکیں گے۔ جبکہ اس سے زائد قیمت کے جانوروں کی خریداری صرف چیک کے ذریعے ہی ہو سکے گی۔اس خبر کے سامنے آنے پر جانوروں کے گاہکوں اور بیوپاریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کیونکہ چیک کے ذریعے مویشی کی خریداری کے باعث بیوپاریوں کو شدی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ بیوپاری چیک پر بھی اعتماد نہیں کرتے۔ بیوپاری نقد رقم پر مویشی فروخت کرتے ہیں اور اگر حکومت نے اس پالیسی میں تبدیلی نہ کی تو قربانی کا جانور خرید کر مذہبی فریضہ ادا کرنے والوں عام لوگوں کو اچھی خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس حوالے سے جانوروں کے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ منڈی میں مویشی کی خرید و فروخت کے موقع پر کافی دیر تک بحث اور سودے بازی ہوتی ہے اور بیوپاری کی جانب سے بھاری نقد طلب کی جاتی ہے۔ اگر حکومت نے مویشی کی خریداری میں بینک چیک کی شرط کو بحال رکھا تو اس سے بیوپاریوں کو کروڑوں کا نقصان ہو گا اور اکثر نان فائلر لوگ جانوروں کی خریداری سے اجتناب کریں گے۔ جس سے اس بار جانوروں کی فروخت میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…