پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

غیر رجسٹرڈ موبائل فون کی ریگولرائزیشن کا نیا طریقہ کار متعارف

datetime 6  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ موبائل فون کو ریگولرائز کرنے کے لیے نیا طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 18 جنوری 2019 کو جاری کردہ کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 1 میں ترمیم کرتے ہوئے کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 10 جاری کر دیا ہے۔

اس جنرل آرڈر میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان اپنے رجسٹرڈ موبائل فون ریگولرائز کروانے کے لیے خود کار نظام کے تحت تمام تر معلومات اور ڈیٹا وی باکس کے ذریعے فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔یہ فراہم کردہ ڈیٹا اور معلومات اور اس کے ساتھ منسلک درخواست خود کار نظام کے ذریعے پراسس ہو گی اور اس خود کار نظام کے ذریعے موبائل فون ڈیوائسز مروجہ ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی شرح کے مطابق ادائیگیوں پر کلیئر ہوں گی اور غیر رجسٹرڈ شدہ موبائل ڈیوائسز کو ریگولرائز کروانے کی خاطر ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے سسٹم جنریٹڈ پیمنٹ سلپ آئی کا اجرا ہو گا اور یہ ادائیگی کی سلپ آئی ڈی بھی الیکٹرانک طور پر ہی جنریٹ ہو گی۔تاہم ایف بی آر کی جانب سے عوام کو ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے ایک بڑی سہولت یہ دی گئی کہ وہ مختلف طریقوں سے رقم کی ادائیگی کروا سکیں گے۔ درخواست دہندہ کے پاس یہ سہولت ہو گی کہ وہ ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی آن لائن بینکنگ سسٹم کے ذریعے کر سکتا ہے یا موبائل بینکنگ کا استعمال کر سکتا ہے، اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگی کر سکتا ہے یا پھر بینکوں کی برانچز کے ذریعے بھی یہ کام ہو سکتا ہے۔جب سسٹم متعلقہ موبائل فون اور ڈیوائس کے لیے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی اور وصولی کی تصدیق کر دے گا تو اس کے بعد از خود متعلقہ موبائل ڈیوائس ڈی آئی آر بی ایس کی وائٹ لسٹ میں شامل ہو جائے گی اور موبائل ڈیوائس ریگولرائز ہو جائے گی۔ اسی طرح بیرون ملک سے آنے والے مسافر بھی اپنا موبائل فون ساٹھ روز کے اندر اندر رجسٹرڈ کروانے کے پابند ہوں گے۔ اس مدت کے بعد انہیں یہ ادائیگی جرمانوں کے ساتھ کرنا ہو گی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…