اسلام آباد(آن لائن) عوامی شکایات وزیراعظم پاکستان عمران خان تک پہنچانے کیلئے بنائے گئے سٹیزن پورٹل سے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔سٹیزن پورٹل پر 44 ہزار 623 شہریوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے اور ایسا کرنے سے قبل غیرتصدیق شدہ اکانٹ مالکان کو تنبیہ کی گئی تھی۔وزیراعظم ڈیلوری پورٹل(پی ایم ڈی یو) حکام کے مطابق
سٹیزن پورٹل پر 51 ہزار غیر تصدیق شدہ اکاونٹس رجسٹر تھے جب کہ 7 ہزار غیر رجسٹرڈ اکاونٹس کو فیڈبیک دینے کی وجہ سے ایک اور موقع دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ درست کوائف جمع کروا کر شہری دوبارہ سٹیزن پورٹل پر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ رواں برس مئی میں ماہ ڈیلیوری یونٹ نے خبردار کیا تھا کہ مسلسل جعلی شکایات درج کرنے والوں کو بلاک کردیا جائے گا۔