ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شیخ رشید کے دور میں ٹرینوں کے کتنے حادثات ہوئے؟تشویشناک انکشاف‎

datetime 6  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 12مہینے میں ٹرینوں کے 74 حادثات اور پٹڑی سے اترنے کے واقعات ہوئے ہیں ، جس پر کمیٹی نے ریلوے کو حادثات سے ہونے والے مالی نقصان کی تفصیلات طلب کر لیں ، کمیٹی کو ریلوے حکام نے بریفنگ میں بتایاکہ گزشہ 12 مہینے میں ریلوے کے 13 سنگین حادثات اور 61 پٹڑی سے اترنے کے واقعات ہوئے ۔

2017-18 کے مقابلے میں 2018-19میں ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں44لاکھ کا اضافہ ہوا ہے ،جبکہ روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں 14ہزار477کا اضافہ ہو ا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین معین وٹو کی صدارت میں ہوا،کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ریلوے حکام نے بتایا کہ گزشتہ 12 مہینے میں74 ریلوے کے حادثات اور پٹڑی سے اترنے کے واقعات ہوئے ہیں جن میں سے 13 سنگین حادثات ہیں جبکہ 61 پٹڑی سے اترنے کے واقعات شامل ہیں ،12 سنگین حادثات میں سے 8حادثات آگ لگنے کے ہیں،آگ لگنے کے چار واقعات ڈائننگ کار کے ہیں،حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اس سال ہمارا ٹرین آپریشن بڑھا ہے،136 مسافر ٹرینیں چل رہی ہیں، سال2014-15 میں 89 ریلوے کے حادثات اور پٹڑی سے اترنے کے واقعات ہوئے ،سال 2015-16 میں چھہتر،2016-17میں78 ، 2017-18میں ستاسٹھ اور 2018-19میں 74حادثات اور پٹڑی سے اترنے کے واقعات پیش آئے ، رکن کمیٹی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب حادثات بڑھے تو میرا استعفیٰ مانگا جاتا تھا ،میں تو کسی کا استعفیٰ نہیں مانگتا،ریلوے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 74 انکوائریاں ہوئیں جن میں سے 54 مکمل ہوئیں جبکہ 20 جاری ہیں ،13 لوگوں کو سزائیں دی گئی ہیں۔

جبکہ 34 ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں ،کمیٹی کو وزارت ریلوے کو 2013 سے 2019 تک پی ایس ڈی کے لیئے مختص اور جاری کردی بجٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ،ریلوے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ مالی سال2019-20 کے پی ایس ڈی پی کے لیئے ہم نے 28 ارب روپے مانگے تھے جبکہ 16 ارب روپے منظور ہوئے ہیں ، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اتنے کم پیسے کیوں منظور کیئے گئے ہیں ،12 تیرہ سال پہلے اتنے پیسے ریلوے کو ملے تھے۔

رکن کمیٹی امجد علی خان کے استفسار پر سیکرٹری ریلوے نے بتایا کہ رائل پام پر ابھی ہم نے ٹیک اوور نہیں کیا ، ہفتے کو ٹیک اوور کریں گے خواجہ سعد رفیق نے کہا یہ فیصلہ ریلوے کے افسران کی کامیابی ہے ایک لمبی جدوجہد کی گئی ہے ، اسحاق خاکوانی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ،کوئی مٹھائی کھا رہا تھا اور کوئی مٹھائی کھلا رہا تھا لیکن اسحاق خاکوانی کانام نہیں لیا گیا، چیئرمین کمیٹی نے رائل پام کے فیصلے پر شیخ رشید اور خواجہ سعد رفیق دونوں کو مبارک باد دی۔

خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کہاکہ ریڈیمکو کو بحال کریں، ریلوے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2017-18میں ریلوے کے مسافروں کی سالانہ تعداد45.7ملین تھی ، جبکہ2018-19میں یہ تعداد بڑھ کر 50.1ملین ہو گئی ہے ، مسافروں کی تعداد میں 4.4ملین کا اضافہ ہوا ، اسی طرح 2017-18 میں ایک لاکھ 50ہزار513مسافر روزانہ ریل کے ذریعے سفر کرتے تھے جبکہ 2018-19 میں یہ تعداد ایک لاکھ 64ہزار990ہو گئی ہے ، جبکہ روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں 14ہزار477کا اضافہ ہو ا ہے۔ کمیٹی نے حادثات میں ہونے والے مالی نقصان کی تفصیلات طلب کر لیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…