بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

مون سون ہوائوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ، تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کر دیا

datetime 5  جولائی  2019 |

لاہور( آن لائن )محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواوں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے آئندہ چند روز میں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزآندھی کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہلکی سے درمیانی شدت کی مون سون ہواوں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے

جبکہ اگلے ہفتے سے مون سون ہواوں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ہفتہ اور اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح سوموار سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، کشمیر میں کہیں کہیں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔اس دوران ڈی جی خان ڈویژن، خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی ائی خان ڈویژن) میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں گردآلودہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…