اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک بار پھر زبان پھسل گئی، ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں قومی اسمبلی اجلاس کے بعد ایک صحافی نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سندھ کے دیہی علاقوں کو صرف اللہ میاں چلا رہے ہیں
اور اٹھارہویں ترمیم جس مقصد کے لیے بنائی تھی اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا، آپ اس پر کیا کہیں گے، جس کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں ڈاکٹر فہمیدہ صاحبہ کا بہت ریسپکٹ کرتی ہوں۔ اس طرح بلاول بھٹو زرداری کی ایک بار پھر زبان پھسل گئی۔