اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کرتے ہوئے بے شرمی کے سارے ریکارڈ توڑے گئے، پیپلزپارٹی جمہوری سسٹم میں رہتے ہوئے جدوجہد کرنا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ
عام انتخابات میں دھاندلی کرتے ہوئے بے شرمی کے سارے ریکارڈ توڑے گئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جب 2008 میں پی پی اقتدار میں آئی تو سادہ اکثریت دھاندلی سے چھینی گئی، ان انتخابات کے نتائج بھی ہم نے احتجاجاً قبول کئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری سسٹم میں رہتے ہوئے جدوجہد کرنا چاہتی ہے۔