جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

 ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر بیرون ملک جانے والوں کی تین تین جگہ تلاشی،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)  ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر بیرون ملک جانے والوں کی تین تین جگہ تلاشی کی شکایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹمز کو ایک ہی کاوئنٹر پر تلاشی کی ہدایت جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر عملے کی جانب سے وزارت داخلہ کے احکامات یکسر نظرانداز کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزات داخلہ کی ہدایت پر سی اے اے کی جانب سے مختلف ائیرپورٹس پر قائم کئے گئے جوائنٹ بیگج، سرچ کاوئنٹر اور جوائنٹ سی سی ٹی وی پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔اس کے علاوہ ائیر پورٹس پر اداروں کے درمیان باہمی روابط کا فقدان بھی پایا جاتا ہے، احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹس مینیجرز کو خط ارسال کردیئے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی اے ار وائی نیوز کو موصول ہوگئی، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بعض ادارے سرچ کاوئنٹر پر عمل درآمد نہیں کر رہے، محکمہ کسٹم اپنی من مانیاں کررہا ہے اور احکامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔لکھے گئے خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر جوائنٹ بیگج سرچ کانٹر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، اے ایس ایف، اے این ایف اور پاکستان کسٹمز ایک ہی جگہ مسافروں کے سامان کی چھان بین کریں گے۔ذرائع کے مطابق پہلے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کی تلاشی تین مختلف جگہوں پر لی جاتی تھی جس سے مسافروں کو تکلیف اٹھانی پڑتی تھی، اے ایس ایف، اے این ایف اور پاکستان کسٹمز الگ الگ مسافروں کے سامان کی تلاشی لیتے تھے جس سے مسافروں کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوتا تھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بنائے گئے جوائنٹ بیگجز سرچ کاوئنٹر پر سختی سے عمل درآمد کریں اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کی تلاشی تینوں محکمے ایک ہی جگہ پر یقینی بنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…