جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے، ّتحریک انصاف کی حکومت نے لوٹ مار کے بازار کو بند کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا دعویٰ

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سابق ادوار میں عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے نظام کو درست نہیں کیا گیا اورماضی کے فرسودہ اور بوسیدہ نظام سے عوام کو کچھ نہیں ملا۔ہم گزشتہ حکومتوں کے بوئے ہوئے کانٹوں کو چن چن کر صاف کر رہے ہیں اورسسٹم کو درست کرنے کیلئے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو بہتر بنائے گی اور ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جن کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچے گااور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں گے۔ عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے پرانا نظام بدلنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے۔ماضی کے ادوار میں عوام کی خدمت کے دعویدار وں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا اور سابق ادوارمیں ہونے والی لوٹ مار کے باعث پاکستان بدحالی کی تصویر پیش کر رہا ہے۔ کرپشن اور نااہلی کی سزا ان عناصر کو ملنی چاہیئے جنہوں نے پاکستان کو کنگال کیا اور ملک کے خزانے کو بے دردی سے لوٹ کر ذاتی تجوریاں بھریں۔ انہوں نے کہاکہ ملک و قوم پر ظلم کرنے والے عناصر نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا۔ چند عاقبت نااندیش عناصر تبدیلی سے خوفزدہ ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت مشکل فیصلے کر کے ملکی معیشت کو بہتر کررہی ہے۔ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہر شعبہ میں شفافیت کو یقینی بنایا ہے تاریخ میں پہلی بارکرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے۔ ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ ّتحریک انصاف کی حکومت نے لوٹ مار کے بازار کو بند کیا ہے۔ ماضی کے ادوار میں کرپشن کے ذریعے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا گیا – گزشتہ 10 برس کے دوران کرپشن، لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے شفاف پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ہم دعوؤں اور نعروں پر یقین نہیں رکھتے، عوامی خدمت کیلئے عملی اقدامات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کو عوام نے کرپٹ عناصر کے احتساب اور تبدیلی کیلئے ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی صورت میں شفاف قیادت ملی ہے۔عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں اور یہ مشن جاری و ساری رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…