جعلی اور فرضی بینک اکاونٹس کو قانونی بنانے کے لئے بائیو میٹر کی تصدیق نہ کرانے والوں کے بینک اکاونٹس کی بندش شروع،کھلبلی مچ گئی

17  جون‬‮  2019

پشاور (آن لائن)جعلی اور فرضی بینک اکاونٹس کو قانونی بنانے کے لئے بائیو میٹر کی تصدیق نہ کرانے پر بینک اکاونٹس کے عارضی بندش شروع کردی گئی ہیں۔ اب اکاونٹس کو اس وقت آپریٹ کرنے کی اجازت دی جائیگی جب ان کے حقیقی مالکان متعلقہ برانچوں میں جا کر بائیو میٹرک کی تصدیق اور اکاونٹس کی ملکیتی فارم سائن کرنے کا مرحلہ مکمل کرینگے۔ 30جون کو ایمنسٹی سکیم کی مہلت ختم ہوتے ہی بائیو میٹرک تصدیق نہ کروانے والے بھاری مالیت والے اکاونٹس کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کر دی جائیگی ایف بی آر نوٹس کے ذریعے ان اکاونٹس ہو لڈرز سے آمدن کے ذرائع کی

پوچھ گچھ کرینگے۔ 30جون تک بائیو میٹر ک کی تصدیق نہ کرانے والے بینک اکاونٹس میں نہ تو کوئی رقم جمع کروائی جا سکے گی او ر نہ ہی چیک اور اے ٹی ایمز کے ذریعے رقم نکلوائی جا سکے گی اور گزشتہ شام سے ہی بینک اکاونٹس عارضی منجمند ہونے کے بعد بائیو میٹرک تصدیق کا عمل تیز ہو گیا ہے او ربینکوں میں صارافین کا رش لگ گیا ہے چھوٹے تنخواہ داروں کے بینک اکاونٹس بھی منجمند کر دیئے گئے ہیں۔ اب بائیو میٹرک تصدیق کے بعد وہ 48گھنٹے بعد اپنے اکاونٹس آپریٹ کر سکیں گے۔ اس کے باعث ان چھوٹے اکاونٹ ہولڈروں کو روزمرہ اخراجات میں مشکلات کا سامنا ہے



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…