جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

یہ کام کرو ورنہ۔۔۔ بجٹ پاس ہونے نہیں دیں گے، حکمران جماعت نئی مشکل میں،بڑے اتحادی اختر مینگل نے کھلی دھمکی دیدی

datetime 17  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہاہے کہ اگر حکمران جماعت کو بجٹ کی منظوری کیلئے ہماری حمایت درکار ہے تو اس سے قبل ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کرنا ہوگا،یہ بال دھوپ میں سفید نہیں کئے ہیں محض حکومتی یقین دہانیوں پر بجٹ میں ساتھ نہیں دیں گے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہاکہ بجٹ سیشن میں حکومت کی حمایت کیلئے اپنے مطالبات حکومت کو پیش کردئیے ہیں اگر حکومت ان مطالبات پر کسی

حد تک عمل درآمد کردے تو حکومت کی حمایت کریں گے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل پرویز مشرف کے دور میں بھی ایم کیو ایم کی حمایت کے بدلے ان کے افراد کو جیلوں سے رہا کیا گیا تھا اگر حکومت کو ہماری حمایت چاہیے تو بلوچ قوم کے لاپتہ افراد کو بازیاب کرانا ہوگا ایک صحافی کے سوال کے جواب میں سردار اختر مینگل نے کہاکہ محض حکومتی یقین دہانیوں پر بجٹ کی منظوری میں ساتھ نہیں دیں گے میں نے یہ بال دھوپ میں سفید نہیں کئے ہیں جب تک حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں ہم ساتھ نہیں دیں گے۔۔۔۔اعجاز خان



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…