ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اصحاب بدر و اُحد کی شان میں گستاخی،عمران خان شرعی امور میں بے جا مداخلت سے اجتناب کریں، متحدہ علماء محاذنے انتباہ کردیا

datetime 17  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)متحدہ علماء محاذ کے تحت علامہ مرزایوسف حسین کی زیر صدارت،مولانا جعفرالحسن تھانوی کی زیر سرپرستی،علامہ آغا غلام محمد سلیم کی میزبانی میں مدرسہ المہدی بفرزون میں منعقدہ امن و وحدت سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے کہاہے کہ مقاصد پاکستان کے تحفظ اور ملکی امن و سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اسلامی نظریاتی،ایٹمی پاکستان میں اصحاب بدر و اُحد کی شان میں گستاخی کے مرتکب

وزیراعظم عمران خان اللہ تعالیٰ او رملک و قوم سے معافی مانگیں اور شرعی امور میں بے جا مداخلت سے اجتناب کریں پوری قوم اور غریب عوام کو کمر توڑ مہنگائی، بیروزگاری،دہشت گردی کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ حالیہ درپیش سنگین مسائل و مشکلات وتناؤ کی فضا ختم ہوسکے۔متحدہ علماء محاذ نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی،سلامتی اور خوشحالی میں اپناکرداراداکیاہے اور آئندہ بھی اپنی کاوشیں بروئے کارلائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی حلقوں کی جانب سے کافی عرصے سے مذہبی معاملات پر رائے زنی سے ملک میں تناؤ کی کیفیت پیداہوچکی ہے،حکومت کو چاہئیے کہ اس معاملے میں علماء ومشائخ کو اعتماد میں لے اور خاص طورپر وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے خطابات سے پہلے علمائے کرام سے رائے ضرورلیں تاکہ اضطراب کی کیفیت پیدانہ ہو۔شرکاء نے اتحادامت کے لئے اکابرین کی کاوشوں کو سراہااورمتحدہ علماء محاذ کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام مکاتب فکر کوچاہئے کہ ایک متحداور منظم پلیٹ فارم پر مجتمع ہوکر استعمار کی سازشوں کا مقابلہ کریں۔ علماء نے حجۃ الاسلام علامہ شیخ غلام محمدسلیم کواعترافی خدمات شیلڈزپیش کرتے ہوئے کہاکہ 28سالوں سے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں مدرسہ المہدی نے گراں قدرخدمات وکردارپیش کیاہے جس کے باعث الحمدللہ اس علاقے میں آج تک کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیاسب شیعہ سنی باہم متحد اور ایک دوسرے کے غم وخوشی میں شریک رہتے ہیں۔

مقررین نے بھارتی،اسرائیلی جارحیت اور انسانیت سوزوحشیانہ مظالم پر اسرائیل وبھارت کی شدید مذمت کی جبکہ دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہارکیا۔سیمینار سے متحدہ علماء محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانامحمدامین انصاری، جمعیت علمائے اسلام کے مولاناسلیم اللہ ترکی، جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، چیف آرگنائزر

کراچی محمدشکیل قاسمی، محاذ کے مرکزی رہنماممتازمذہبی اسکالرعلامہ قرۃ العین عابدی، مرکزی نائب صدر خطیب اہلسنّت علامہ شاہدین اشرفی، مرکزی جمعیت اہلحدیث العالمی کے علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، جماعت اہلحدیث کے پروفیسر عزیزالرحمان صادق ودیگر نے خطاب کیا،اس موقع پر غلام عباس لنگاہ، مظاہر حسین ہاشمی،حافظ ساجداحمدودیگر بھی موجودتھے۔سیمینار میں ممتازثناء خواں سید معاذنظامی،حافظ محمدحسان اشرفی اور نے ہدیہء حمدونعت اور منقبت پیش کیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…