لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے مسجد مکتب سکول بند کر کے انہیں پرائمری سکولوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق اس وقت لاہور سمیت صوبے بھر میں مسجد مکتب سکولوں کی تعداد 337 ہے۔ جن میں سے 8 سکول لاہور کے مختلف علاقوں
میں واقع ہیں۔ جن میں پہلی جماعت سے تیسری جماعت تک تعلیم فراہم کی جا رہی تھی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسجد مکتب سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ ان سکولوں کے مطلوبہ نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام مکتب سکولوں کو مراسلے جاری کر دئیے ہیں۔