کراچی(این این آئی)بین الاقوامی تھنک ٹینک دی انسٹی ٹیویٹ آف اکانومک اینڈ پیس نے 2019 کی رپورٹ میں دنیا کے 163 ملکوں کی امن کے لحاظ سے درجہ بندی کی ہے۔ اس رپورٹ میں کل 163 ممالک میں سے پاکستان کا شمار 153 نمبر پر ہے۔پرامن ممالک میں سرفہرست آئس لینڈ ہے، دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ جبکہ پرتگال، آسٹریا اور ڈنمارک تیسرے، چوتھے
اور پانچویں نمبر پر ہیں۔دنیا کے کم پرامن ممالک میں پہلے نمبر پر افغانستان، دوسرے نمبر پر شام جبکہ تیسرے اور چوتھے نمبر پر جنوبی سوڈان اور یمن ہیں۔ اس فہرست میں انڈیا کا شمار بائیسویں، ایران کا شمار چوبیسویں جبکہ امریکہ کا شمار دنیا کے کم پرامن ممالک میں پینتیسویں نمبر پر ہے۔سال 2018 میں اسی فہرست میں پاکستان کا شمار 151 یعنی بارہویں نمبر پر تھا۔