حکومت ڈیل چاہتی ہے، نواز شریف نہیں چاہتے ، ن لیگ کا دعویٰ

15  جون‬‮  2019

ریاض ( آن لائن )مسلم لیگ نون کے رہنما اورسینیٹر مشاہد اللہ خان نے یہ انکشاف کیا ہے کہ حکومت ڈیل چاہتی ہے لیکن نواز شریف کسی صورت ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔ سعودی دارلحکومت ریاض میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج نہیں تو کل جیل سے باہر ہوں گے۔ مسلم لیگ نون کے سینیٹر مشاہد اللہ نے مزید کہا کہ یک طرفہ احتساب قوم کے لیے ہرگز قابلِ قبول نہیں، نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف اعلانِ جنگ کی ضرورت نہیں وہ خود اپنی دشمن ہے، نون لیگ ووٹ کی عزت کے لیے اپنی مستقل جدوجہد جاری رکھے گی۔مشاہداللہ خان نے مزید کہا کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے ملکی معیشت بد حالی کا شکار ہے، 50 لاکھ گھر دینے والے نے 9 مہینے میں 50 لاکھ گھروں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے مایوسی کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور لاقانونیت کا سامنا کر رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…