جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مالی سال 2019ء کے پہلے گیارہ ماہ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اربوں ڈالرز اضافہ ہوگیا

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال 2019ء کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 20.19 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 2019ء کے

پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی) میں 20190.98ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جوگزشتہ  برس کی اسی مدت میں موصول ہونیوالے 18285.90ملین ڈالر کے مقابلے میں 10.42 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔مئی 2019ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 2315.74 ملین ڈالر رہی جو اپریل 2019ء کے مقابلے میں 30.17 فیصد زائد جبکہ مئی 2018ء کے مقابلے میں 28.36  فیصد زائد ہے۔ بلحاظ ملک مئی    2019ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 493.73 ملین ڈالر،476.57 ملین ڈالر،346.81 ملین ڈالر،387.09ملین ڈالر، 237.76 ملین ڈالر، اور70.61 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ مئی 2018ئمیں ان ممالک سے آنیوالی رقوم بالترتیب 432.05ملین ڈالر،373.85 ملین ڈالر، 290.26 ملین ڈالر،269.11ملین ڈالر، 178.96ملین ڈالر اور 60.34 ملین ڈالر تھیں۔ مئی 2019ء میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے آنیوالی ترسیلات زر مجموعی طور پر 303.17  ملین ڈالر رہیں جبکہ مئی 2018ء میں ان ممالک سے199.51  ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ رواں مالی سال 2019ء کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 20.19 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…