ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آآئندہ مالی سال کیلئے پنجاب کا 23 سو ارب 57 کروڑ کا بجٹ پیش کردیا گیا، عوام کو خوشخبری سنادی گئی

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال20۔2019ء کا بجٹ پیش کردیا ہے، بجٹ کا کل حجم23 سو ارب 57 کروڑ رکھا گیا ہے،صوبائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کیا، بجٹ میں 350ارب غیرترقیاتی اور 1717ارب ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ گزشتہ10سالوں کے سنگین معاشی بحران کا

خاتمہ8 ماہ میں کیسے ممکن تھا؟ پنجاب کا بجٹ روشن مستقبل کا عہد نامہ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بجٹ کی بنیاد3ترجیحات پر رکھی گئی ہے۔ جس میں کم وسلیہ اورمحروم طبقات کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔ جبکہ انسانی وسائل کی ترقی دوسری اور یکساں علاقائی ترقی تیسری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ تحریک انصاف کی پالیسیوں کا آئینہ دار ہے۔بدترین معاشی حالات کے باوجود اقتصادی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔اپوزیشن کی خواہش ہے کہ ملک لوٹنے والوں کے چہرے بینقاب نہ کریں۔ ملک کا ہرپیدا ہونیوالا بچہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کا مقروض ہے۔بتایا جائے کہ 6 ہزار کے قرضے 30 ہزار ارب روپے تک کیسے پہنچے؟ ہاشم جواں بخت نے کہا کہ بجٹ میں ریونیوکی مد میں1990 ارب روپے کی وصولیوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اسی طرح محصولات کی مد میں 388 ارب 80 کروڑروپے ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔آئندہ مالی سال کیلئے جاری اخراجات کا کل تخمینہ 1298 ارب 80 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ جبکہ بجٹ کا کل حجم 23 سو ارب 57 کروڑ رکھا گیا ہے۔ بجٹ میں 350ارب غیرترقیاتی اور 1717 ارب ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10سال میں چند بڑے شہرنام نہاد ترقیاتی سرگرمیوں کا مرکز رہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کوترقیاتی حقوق فراہم کرنے کے صرف دعوے کیے گئے۔ حقیقت میں جنوبی پنجاب کوکم ازکم 256 ارب روپے سے محروم کیا گیا۔ میگا پراجیکٹس کا آغازمنصوبہ بندی اور وسائل کی فراہمی کے بغیرکیوں کیا گیا؟

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…