اسلام آباد(آن لائن)تین دہائیوں تک سرکاری مراعات چھن جانے کا غم اور ممکنہ نیب ریفرنس کی پریشانی نے مولانا فضل الرحمان کو شدید ذہنی دباؤ سے دوچار کردیا۔ صحافی کے نیب ریفرنس کے سوال پر مولانا بھڑک اُٹھے۔ ریفرنس کی دھجیاں بکھیرنے اور چھَٹی کا دودھ یاد دلانے کی دھمکیاں دینے لگے۔ بے غیرتی اور غلامی کی سیاست نہیں سیکھی۔ کسی نے ریفرنس کی جرآ ت کی تو فائلیں اُٹھا کر پھینک دوں گا۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق ایک صحافی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے ان کے خلاف ممکنہ نیب ریفرنس کے سوال پر آگ بگولا ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
کسی میں جراء ت نہیں کہ کوئی مجھے طلب کرے۔ مجھے کسی ریفرنس کی پرواہ نہیں میں ان کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ میں انکے ریفرنس کی دھجیاں بکھیر دوں گا اور انہیں چھَٹی کا دودھ یاد دلا دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب انصاف کا قتل کرنے والا ادارہ ہے اس سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں نے بے غیرتی کی سیاست نہیں سیکھی۔ یہ ہمیں غلام بنانا چاہتے ہیں۔ اگر کسی نے ریفرنس کی جراء ت کی تو فائلیں اٹھا کر پھینک دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں سے احتساب نہیں ہوگا ان سب کا احتساب ہم کریں گے جو احتساب کے نام پر انتقامی سیاست کرتے ہیں۔