پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

رسی جل گئی بل نہیں گیا، ابو بچاؤ تحریک پر بڑا شور ہے،مریم نواز کے ظفر وال جلسے میں داخلے کیلئے غریبوں کی دکانیں مسمار کرنے کا بھی انکشاف

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو قوم سے زبردست خطاب پرخراج تحسین کرتا ہوں۔ 24 ہزار ارب قرضہ پر کمیشن ہر پاکستانی ان کو آج پھر ہیرو تسلیم کررہے ہیں۔مریم صفدر کا ظفروال جلسہ میں داخلے کیلئے غریبوں کی دکانیں مسمارکی گئیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”رسی جل گئی بل نہیں گیا“ ابو بچاؤ تحریک پر بڑا شور ہے، ”ابو بچانے نکلے ہیں

آ ؤ دنیا ہمارے ساتھ چلے“ کے نعرے کے ساتھ تحریک چلارہے ہیں۔اب 22 کروڑ عوام بیوقوف نہیں، کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کو دیوالیہ کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کی کوئی تحریک نہیں چلے گی پاکستان اب ترقی کرے گا۔ آل شریف کی تاریخ ظلم وستم ستم سے بھری پڑی ہے۔ اتفاق فاؤنڈری ہو یا ماڈل ٹاؤن کیس تحریک انصاف ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔ چوروں کی اولادیں تحریکیں نہیں چلا سکتیں۔ انہوں نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ 50 ڈگری کی گرمی میں بغیر شامیانے کے سڑکوں پر نکلیں۔ حمزہ شہباز انقلابی شاعری نہ کریں بلکہ جیل میں اپنا احتساب کروائیں۔جس نے بھی کرپشن کی ہے نیب آزاد ادارہ ہے اس کے خلاف کارروائی کرے۔ آصف زرداری کے خلاف کرپشن کے کیسز پر گرفتاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان لٹ مار کا ہر کرندہ جیل میں ہوگا۔اپوزیشن نے این آر او کی پوری کوشش کی لیکن وزیراعظم عمران خان کرپٹ ٹولے کے مخالف ہیں۔یہ کونسی جیل ہے جہاں اپنے میک اپ کا سامان بھی منگوا لیا گیا۔یہ جیلوں میں برتھ ڈے پارٹیاں منانے نہیں آئے بلکہ کرپشن کا احتساب دینے آئے ہیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…