پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اللہ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں ملک میں کوئی مہنگائی نہیں یہ صرف اپوزیشن کا پروپیگنڈا ہے، بزرگ شہری کی دعویٰ کرتے ہوئے وزیراعظم کیلئے دعائیں

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک بزرگ ریڑھی بان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ تحریک انصاف حکومت کے پہلے بجٹ پر مبارکباد دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کوئی مہنگائی نہیں ہے، انہوں نے خدا کی قسم اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج ہر چیز سستی ہے، میں نے آڑو 50 روپے میں دو کلو بیچا ہے، آلو 120 روپے کا پانچ کلو، سو روپے میں چار کلو، عمران خان سے سارے غریب خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں اور تین دفعہ اللہ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کہ کوئی مہنگائی نہیں ہے یہ اپوزیشن کا جھوٹا پروپیگنڈہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ

آٹے کی بوری پہلے 2400 میں ملتی تھی آج کل 2000 میں ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے چینی کی بوری 4500 میں خریدی تھی آج یہ تین ہزار میں مل رہی ہے، ہم نے چینی فی کلو 100 روپے میں خریدا ہے لیکن اب 60 سے 70 روپے کلو مل رہا ہے۔یہ سب اپوزیشن کا پروپیگنڈا ہے، بزرگ ریڑھی بان نے وزیراعظم عمران خان کو دعائیں بھی دیں، ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا کسی نے ان بزرگ کی حمایت کی اور کسی نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک انصاف کے سپورٹر ہیں اس لیے ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…